تقریب تقسیم انعامات 2026 کولکاتا اور مرشد آباد
ہندوستان کے مختلف شہروں میں یام شیعہ ٹی وی چینل حیدر آباد کی جانب سے نہج البلاغہ پر مبنی ایک علمی مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں مغربی بنگال ہند کے شہر کولکاتا اور مرشد آباد میں ادارہ اسلامی تعلیمات کولکاتا کے ماتحت طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ علمی پروگرام مولانا مولانا محمد طیب علی انصاری قمی اور مولانا سید احسن نقوی صاحب (امام جمعہ والجماعت چوک شاہی جامع مسجد مرشد آباد) کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ مقابلے میں مجموعی طور پر 77 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 29 طلبہ و طالبات نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
جن میں 13 طلبہ و طالبات نے 600/600
8 طلبہ و طالبات نے 600/599
اور 8 طلبہ و طالبات نے 600/598 نمبرات لاکر مومنین کولکاتا اور مرشد آباد کے سروں کو اونچا کردیا۔
مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے "تقسیم تقریب انعامات” کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ہر طالب علم کو میڈل، سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ساتھ کامن پرائز کے طور پر ٹیب بیگ تقسیم کیا گیا۔
اسی طرح اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے سبھی طالبہ و طالبات کو خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مزید برآں، ایک کامیاب طالبہ نرجس فاطمہ بنت سید نور حسین مٹیابرج جو حیدرآباد (دکن) کے لیے منتخب ہوئی تھی، اسے اسلامی تعلیمات کی جانب سے عراق کی مقدس زیارت کا خصوصی انعام بھی دیا گیا۔
تقسیمِ انعامات کی پُروقار تقریب بروز سنیچر 23 مئی 2026 کو امامبارگاہ بی بی انارو صاحبہ کولکاتا اور بروز سوموار 25 مئی 2026 کو کتابخانہ شھید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، چوک شاہی جامع مسجد، مرشد آباد میں منعقد ہوئی۔
جس میں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے علماء کرام حجت الاسلام و المسلمین مولانا شیخ الیاس حسین صاحب قبلہ۔ مولانا سید امان حیدر رضوی صاحب، مولانا ڈاکٹر رضوان السلام خان صاحب، مولانا مکبر حسن خان صاحب، مولانا سید احسن نقوی صاحب اور ذاکر اہلبیت محترم سید رضا علی رضوی صاحب نے شرکت کی اور اپنے اپنے پر نور بیانات سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
اور اس تقریب کے آخر میں مولانا موصوف نے دعا فرمائی۔
تصویری جھلکیاں:
تقریب تقسیم انعامات امامبارگاہ بی بی انارو صاحبہ کولکاتا میں
تقریب تقسیم انعامات کتابخانہ شھید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای چوک شاہی جامع مسجد مرشد آباد میں
















