۳ جمادی الثانی شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شہر قم میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء منعقد ہوئیں۔ اہل بیت علیہم السلام سے محبت رکھنے والے عزاداروں نے گھروں اور گلیوں میں سیاہ پرچم نصب کرکے اس غم میں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے اور نوحہ و ماتم کرتے ہوئے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں داخل ہوئے، جہاں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مظلوم بیٹی کی شہادت کا غم منایا۔

اس موقع پر حرم مطہر کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا گیا، جبکہ گلدستوں، ایوانوں اور صحن کے مختلف حصوں کو سیاہ پرچموں اور بینروں سے آراستہ کیا گیا۔ پورے حرم میں ’’ہائے زہرا (س)‘‘ کی صدائیں گونجتی رہیں۔

حرم مطہر میں خواتین کی جانب سے بھی خصوصی مجالس عزا منعقد ہوئیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر اشکِ غم بہائے۔

عزاداروں نے اس موقع پر حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور "یا فاطِمةُ اشْفَعی لی فِی الْجَنَةِ فَاِنَ‌ لَکِ عِنْدَ اللهِ شَأْناً مِنَ الشَأْنِ” حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں دعا اور شفاعت کی درخواست کی۔

عزاداران فاطمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مخصوص زیارت پڑھتے ہوئے دختر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا اور اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ زیارت: «اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ نَبِیِّ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ حَبِیبِ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ خَلِیلِ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ صَفِیِّ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَمِینِ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ خَیْرِ خَلْقِ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَفْضَلِ أَنْبِیَاءِ اللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ مَلاَئِکَتِهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ خَیْرِ الْبَرِیَّةِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا سَیِّدَةَ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ مِنَ الْأَوَّلِینَ وَ الْآخِرِینَ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا زَوْجَةَ وَلِیِّ اللَّهِ وَ خَیْرِ الْخَلْقِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا أُمَّ الْحَسَنِ وَ الْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الصِّدِّیقَةُ الشَّهِیدَةُ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الرَّضِیَّةُ الْمَرْضِیَّةُ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الْفَاضِلَةُ الزَّکِیَّةُ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الْحَوْرَاءُ الْإِنْسِیَّةُ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا التَّقِیَّةُ النَّقِیَّةُ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الْمَظْلُومَةُ الْمَغْصُوبَةُ، السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکَاتُهُ»، اس زیارت میں آپؑ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر، تمام عالم کی خواتین کی سردار، امام حسن و امام حسین علیہما السلام کی والدہ اور صدیقہ شہیدہ کے القاب سے یاد کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے