عراق کے مقدس شہر کربلا میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر عظیم الشان جلوس عزا نکالا گیا، جس میں عراق کے مختلف صوبوں سے ہزاروں مؤمنین اور عزاداروں نے شرکت کی۔

یہ جلوس عزاء حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے باب قبلہ سے شروع ہوا اور عزاداروں کی بڑی تعداد اور ماتمی دستوں کے ساتھ بین الحرمین کی جانب روانہ ہوا۔

اس موقع پر عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتمی نعروں کے ذریعے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کو یاد کیا اور آپؑ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور تعلیمات حق کی حمایت، اسلامی اصولوں کے دفاع اور حق و حقیقت پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہیں

۔

شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کربلای معلی میں
Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے